شعیب ملک اور ثنا جاوید کب اور کہاں شادی کے بندھن میں بندھے؟
"ہمارے پیارے سپر اسٹار شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ شادی (نکاح) کر لی ہے"، کرکٹر کے منیجر کا ٹویٹر پیغام
ذیشان مہتاب ہفتہ 20 جنوری 2024 11:59
اس اعلان کے فوراً بعد ثنا جاوید نے اپنے انسٹاگرام بائیو کو "ثناء شعیب ملک" میں تبدیل کر دیا۔ ابتدائی طور پر لوگ یہ سوچ کر دنگ رہ گئے کہ جوڑے کو ایک شوٹ میں دکھایا گیا تھا ۔ شعیب کے خاندان کے ذرائع نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی شادی چند روز قبل کراچی میں ہوئی تھی۔ شعیب ملک کے منیجر ارسلان شاہ نے بھی ایکس پر خبر کی تصدیق کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے ایکس پر لکھا کہ "تصدیق: ہمارے پیارے سپر سٹار شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ شادی (نکاح) کر لی ہے۔
نئے جوڑے کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھری شاندار زندگی کی خواہش ہے‘۔ اداکارہ ثناء جاوید کی بھی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل وہ گلوکار عمر جسوال کے ساتھ بھی شادی کی بندھن میں بندھ چکی ہیں ۔ ثناء جاوید اورعمیر جیسوال کا نکاح اکتوبر 2020ء میں ہوا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ دنوں سامنے آئی تھیں جس کی تردید یا تصدیق جوڑے کی جانب سے نہیں کی گئی تھی۔ دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے اپنے نکاح کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔ واضح رہے کہ اپریل 2010ء میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022ء سے زیرگردش تھیں۔ طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018ء کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.