مجھے صرف عوام سے امید ہے،شیر کا راستہ تیرروکے گا،بلاول بھٹو زرداری
اب شوبازی سے بات نہیں بنے گی، اقتدار میں آ کر عام آدمی کو ریلیف دیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی کا کوٹ ادو میں انتخابی جلسے سے خطاب
فیصل علوی ہفتہ 20 جنوری 2024 17:33
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو 2 جماعتوں میں مقابلہ ہے، عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، عوام 8 فروری کو تیر پر مہرلگائیں، تیرکا نشان تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے، یہ کہتے ہیں پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دیں، لاہور میں بہت پیسہ خرچ ہوا، صاف پانی میسر نہیں، 8 فروری کو جیت تیرکی ہوگی۔
مجھے سکھایا گیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ہم بہت مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں، ملک میں تاریخی معاشی بحران ہے، ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کا خطرہ نظر آرہا ہے۔ عام انتخابات کیلئے میں نے 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، ہم 10 نکات کی مدد سے معاشی مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ دیں گے، وعدہ کرتا ہوں کہ غریب عوام کیلئے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہم امیر آدمی کو تکلیف اور عام آدمی کو آرام پہنچائیں گے، میں ملک کی اتنی خدمت کرنا چاہتا ہوں جتنی بیٹا ماں کی خدمت کرتاہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ آپ ساتھ دیں پہلے اس اشرافیہ کو تکلیف پہنچائیں گے، کہتے ہیں میرے 10 نکات پرعمل نہیں ہوسکتا، پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں، آمدنی دگنی کرکے دکھاوں گا۔ ہم ملک میں 30 لاکھ گھر بنا کر خواتین کو ان کے مالکانہ حقوق دیں گے، میں غریب عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دلوانے کا وعدہ پورا کروں گا، میں غریب آدمی کو بلا سود قرضے دلاوں گا تاکہ وہ کاروبار کرسکے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کے کچھ لوگ چیف جسٹس کو توسیع دینا چاہتے ہیں، توسیع دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے.قمرالزمان کائرہ
-
شہبازشریف کے اختیار میں کچھ نہیں‘ سیاسی ماحول بہتر بنانے کے لیے نواز شریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں.فواد چوہدری
-
سابق وفاقی زرتاج گل کاحج کی ادائیگی کے لیے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
-
’اوقات میں رہو‘ علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کو نئی وارننگ دیدی
-
نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے کے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع
-
آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ کی پالیسی گائیڈ لائن میں مطالبات کی نئی فہرست تھما دی
-
فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کا پیرس اولمپکس میں پاکستان کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
ہیرا منڈی، بالی وڈ پاکستان کی حقیقی تصویر کشی میں ناکام؟
-
راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی
-
امریکہ میں مقیم پاکستانی معروف بزنس مین انجینئر چوہدری مقصود کمبوہ کی کیلیفورنیا کے گورنر کے ساتھ ملاقات
-
پاکستان میں زراعت ، غذائی تحفظ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیاحت ،کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہےوزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 13 مئی سے عوامی جمہوریہ چین کا چار روزہ دورہ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.