ظ*پنجاب پولیس دہشت گردوں، شر پسندوں، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پرعزم

ض* پنجاب پولیس کو نئی اے پی سی وہیکلز سے لیس کر دیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس

ہفتہ 20 جنوری 2024 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پنجاب پولیس دہشت گردوں، شر پسندوں، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پرعزم اور مصروف عمل ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس کو فیلڈ آپریشنز کیلئے نئی اے پی سی وہیکلز سے لیس کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نئی اے پی سی وہیکلز سے کچہ ایریا، دشوار گذار و دلدلی دریائی علاقوں میں ڈاکوؤں، ملک دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں میں بے حدمدد ملے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے کمانڈوز نے نئی ملنے والی اے پی سی گاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، پنجاب پولیس اب تک کچے کا 61 ہزار 500 ایکڑ سے زائد علاقہ خطرناک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں سے پاک کروا چکی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ ایریاز کو حکومت پنجاب اور عسکری اداروں کے تعاون سے امن کا گہوارہ بنائیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کو جدید اے پی سی وہیکلز کی فراہمی ممکن بنانے پر حکومت پنجاب اور پاک آرمی کے شکر گذار ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس موسم کی شدت، سیلاب اور نامساعد حالات کے باوجود کچہ ایریاز میں ثابت قدم ہے، شہادت کے جذبے سے سرشار ہمارے بہادر پولیس جوان ملک و قوم کی حفاظت ?کے لئے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔۔