پیپلزپارٹی میری فیملی ،خون میں دوڑتی ہے، پارٹی کو مجھ سے کوئی جدا نہیں کر سکتا ، اعتزاز احسن

اتوار 21 جنوری 2024 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیئر قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میری فیملی ہے،خون میں دوڑتی ہے، پارٹی کو مجھ سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

لاہور میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ یہاں دس سال پہلے وکلا تحریک کی قیادت کررہا تھا، مجھیباربارکہاجاتا تھا وکلا تحریک کی قیادت کرنی ہے توپیپلزپارٹی کوچھوڑکراؤ۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا تھا پیپلزپارٹی میری فیملی ہے، خون میں دوڑتی ہے، پیپلز پارٹی کو مجھ سے کوئی جدا نہیں سکتا، ماضی میں تصورپیدا کیا گیا جیسے میں پیپلزپارٹی میں نہیں ہوں، یہ تصور بلکل غلط تھا میںآپ کے سامنے ہوں، بلاول بھٹو اورآصفہ بھٹو کیساتھ کھڑا ہوں۔۔