qمسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری

ِ قومی اسمبلی کی212نشستوں پر پارٹی ٹکٹس دئیے گئے،51 نشستوں پر کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا نوازشریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہورسے الیکشن لڑیں گے، مریم نوازشریف این اے 119 ، حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑیں گے

اتوار 21 جنوری 2024 20:35

- اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے ،پارٹی نے قومی اسمبلی کی212نشستوں پر پارٹی ٹکٹس دئیے گئے ہیں جبکہ51 نشستوں پر کسی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے پارٹی سربراہ میاں نوازشریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہورسے الیکشن لڑیں گے، مریم نوازشریف این اے 119 جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کیلئے اپنے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے تحت مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے جبکہ پارٹی نے 51نشستوں پر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کی وجہ سے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کئے ہیں قائد ن لیگ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہورسے الیکشن لڑیں گے جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف این اے 123 اور 132 سے الیکشن میں حصہ لیں گے اس کے علاوہ این اے 4، 19، 20، 21، 22، 44، 45، 48 پراین اے 54، 64، 88، 92، 117، 128، 143، 149 پر کوئی ن لیگی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے جبکہ این اے 165، 185، این اے 190 سے 204 تک کے حلقوں میں بھی ن لیگ نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے ہیں جبکہ این اے 206 سے 210 این اے 212، 214، 215، 217، 218 پربھی ن لیگ نے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے اسی طرح این اے 221، 223، 224، 228، 239، 245، 264، 266 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا ہے۔

۔۔۔۔اعجاز خان۔