نصیرآباد میں انتخابی سرگرمیوں میں تیزی، یار محمد رند نے این اے 255 پر پی پی پی ، پی بی 14 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کردی

اتوار 21 جنوری 2024 21:25

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2024ء) نصیرآباد میں انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی رند قبیلے کے سربراہ سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی کی این اے 255 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 14 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد خان لہڑی کی حمایت کردی جبکہ سولنگی قبیلے کے سربراہ سردار عبدالوحید سولنگی اپنی برادری کے عمرانی میر بلال خان عمرانی ہاؤس ڈیرہ مرادجمالی پہنچ کر پیپلزپارٹی کے مرکزی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا دونوں امیدواروں کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے کارکنوں میں جوش و جذبہ کارنر میٹنگز میں اضافہ ہوگیا ہے نصیرآباد کی دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی اسمبلی کی نشتوں پر کامیابی حاصل کرنے کیلیے بنگلوں میں رش بڑھ گئی ہے عمرانی ہاوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سولنگی برادری میرصادق عمرانی کی مکمل حمایت کرے گی بلکہ ڈور ٹو ڈور میر صادق عمرانی کے ہمراہ الیکشن مہم میں بھی شامل رہیں گے۔

۔