
صدر ڈاکٹر عارف علوی سے عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ
پیر 22 جنوری 2024 15:30
(جاری ہے)
صدر نے کہا کہ پاکستان سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، سی پیک کے اگلے مرحلے میں چین کا تعاون پاکستان کی صنعتی ترقی کے لیے اہم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں دوست ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں چین کے تعاون کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے آئی ٹی، تعلیم، صحت، زراعت اور غربت کے خاتمے شعبوں میں چینی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہ پاکستان اور چین مختلف علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں اور مختلف فورمز پر تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان "ون چائنا" پالیسی، تائیوان، ہانگ کانگ، تبت، سنکیانگ اور بحیرہ جنوبی چین سمیت تمام بنیادی مسائل پر چین کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی ترقی اور جموں و کشمیر تنازعہ پر اس کے اصولی موقف کی حمایت کرنے پر چین کا شکر گزار ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک پرانی تاریخ ہے جو مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے مارچ 2020 میں کووڈ۔19 کی وبا کے دوران چین کے دورے پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔\932مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ تناؤ: یو این چیف کا قیام امن کے لیے ہنگامی کوششوں پر زور
-
ایرانی سفیر نے ٹرمپ کی نوبل امن انعام کیلئے نامزدگی حیرت انگیز قرار دیدی
-
ایران پر حملے کے بعد جو ملک ہماری مذمت کر رہے ہیں پس پردہ وہ ہمارے ساتھ تھے، امریکہ
-
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے گفتگو، امریکی حملوں کی مذمت
-
ٹرمپ کا امن کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، نوبل انعام کی تجویز واپس لی جائے، مولانافضل الرحمان کا مطالبہ
-
ایکسپورٹ سہولیات میں کمی اور زیادہ فریٹ چارجز کے باعث اربوں روپے مالیت کے پھل اور سبزیاں ضائع ہونے کا خدشہ
-
محرم الحرام میں بلاتعطل بجلی کی فراہم کو یقینی بنایا جائے گا، وفاقی وزیر کی یقین دہانی
-
غزہ امدادی تنظیم کی صدر ٹرمپ سے رقوم کی فوری فراہمی کی اپیل
-
ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی
-
ایران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا، پینٹاگون حکام کی وارننگ
-
سلمان خان سنگین بیماریوں کا شکار؛ تشویشناک انکشاف سامنے آگیا
-
cایران میں اسرائیلی جاسوس مجید مسائبی لٹکا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.