کیسکو کا شہر میں میں بجلی کے ضروری مرمتی کاموں کی وجہ سے بجلی بندش کا شیڈول جاری

پیر 22 جنوری 2024 18:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کھمبوں کی شفٹنگ اور دیگر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے 23 سے 25 جنوری تک بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق (کل)منگل 23جنوری سے25جنوری تک مری آباد گرڈ سٹیشن کے گلستان روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈ سٹیشن کے جناح ٹائون، بروری روڈ، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر ملک پلانٹ، عالم خان، مالک، نواں کلی، جی او آرکالونی، اولڈسمنگلی،شہبازٹاون، کسٹم فیڈر ون سے صبح10:30بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

سریاب گرڈ سٹیشن کے ہزارہ ٹائون، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، کرانی، نیو اور اولڈجان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، گرڈکالونی، سریاب ون سریاب ٹو، چلتن، جڑسا، دلدارکاریز، سیٹلائٹ ٹائون، خیر بخش مری، واسا، اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی ایکسپریس اور غازی فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ23جنوری کو 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پرکام کے باعث 50میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے ذریعے پوراکیاجائے گا ۔

اسی روز132Kvاورماڑہ گرڈ سٹیشن سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 23جنوری سے 25جنوری تک (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، داریم، جبل نور، ادیان، تکاتو، چشمہ، گارڈن، واسااور عمر فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے بولان، انڈسٹریل سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، کیو ای ایس، اولڈپشتون آباد، شاہین اسٹیل، عاصم آباد، ایسٹرن بائی پاس، نیو پشتون آباد، نیو اور اولڈمیاں غنڈی،راڈار،شموزئی اورایف جی ایس فیڈروں سے دن 11بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220kvٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں 24جنوری کو صبح9بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی جس کے باعث اس دوران 120میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا نیز اُسی روزژوب اور مسافرپور گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔