بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

پیر 22 جنوری 2024 18:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 23جنوری سی25جنوری تک (روزانہ) مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری روڈ، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹرملک پلانٹ، عالم خان، مالک، نواںکلی، جی او آرکالونی، اولڈسمنگلی،شہبازٹاون، کسٹم فیڈرون سے صبح10:30بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی دنوںمیں سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، کرانی، نیو اور اولڈجان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، گرڈکالونی، سریاب ون سریاب ٹو، چلتن ، جڑسا، دلدارکاریز، سیٹلائٹ ٹاون، خیر بخش مری، واسا، اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی ایکسپریس اور غازی فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ23جنوری کو بروزمنگل 132Kvٹرانسمیشن لائن پرکام کے باعث 50میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا نیز اسی روز132Kvاورماڑہ گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں23جنوری سے 25جنوری تک (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، داریم، جبل نور، ادیان، تکاتو، چشمہ، گارڈن، واسااور عمر فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے بولان، انڈسٹریل سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، کیو ای ایس، اولڈپشتون آباد، شاہین اسٹیل، عاصم آباد، ایسٹرن بائی پاس، نیو پشتون آباد، نیو اور اولڈمیاں غنڈی ،راڈار،شموزئی اورایف جی ایس فیڈروں سے دن 11بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220kvٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں 24جنوری کو صبح9بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی جس کے باعث اس دوران 120میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا نیز اُسی روزژوب اور مسافرپور گرڈاسٹیشنوںسے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش کے باعث زحمت پر متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔