حلقہ این اے 160 پی پی 238 میں اچانک ڈرامائی تبدیلی حلقہ کی بڑی برادری ہوتیانہ فیملی نے خادم وٹواور سید گروپ کے مشترکہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 23 جنوری 2024 15:46

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2024 ء) حلقہ این اے 160 پی پی 238 میں اچانک ڈرامائی تبدیلی حلقہ کی بڑی برادری ہوتیانہ فیملی نے خادم وٹواور سید گروپ کے مشترکہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا اس گروپ کی حمایت سے میاں عبدالغفار وٹواور سید نذر محمود شاہ کی جیت یقینی ہو گئی۔گذشتہ رات بڑے عوامی اجتماع میں سابق ایم پی اے طارق امین ہوتیانہ اور سابق مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین بابر ہوتیانہ نے دونوں امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ کی معزز شخصیات مخدوم سجاد رفیق اور سابق ضلع چیئرمین ،سید رشید احمد شاہ سابق تحصیل ناظم سید قلندر حسنین شاہ سمیت موجود تھے اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 160 میاں عبدالغفار وٹو اور سید نذر محمود شاہ نے کہا کہ کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اب ن لیگ کے بغیر آئندہ حکومت مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے بگاڑنے والے بگاڑ کر چلے گئے ملک کو دوبارہ پٹڑی پر لانا ہوگا اور اس کیلئے نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کو جتانا ہوگا امیدوار برائےقومی اسمبلی میاں عبدالغفار وٹو اور صوبائی اسمبلی سید نذر محمودشاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری کا حل صرف اور صرف میاں نواز شریف کے پاس ہے اور پوری دنیا کی نظریں نواز شریف پر لگی ہیں حلقہ  میں پہلے بھی لوگوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور اب بھی لوگوں کی محبت انشاء اللہ ہماری کامیابی کی ضمانت ہوگی۔