جڑانوالہ، کئی سابق ارکان اسمبلی انتخابات سے کنارہ کش، اپنی دوسری نسل سیاسی اکھاڑے میں اتار دی
منگل 23 جنوری 2024 20:56
(جاری ہے)
اس حلقے میں انکے مقابل سابق صوبائی وزیر صاحبزادہ فضل کریم کے بیٹے صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار ہیں۔
سابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور سینئر سیاستدان محمد افضل ساہی نے اس مرتبہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے بیٹے علی افضل ساہی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 فیصل آباد ایک اور جنید افضل ساہی کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد ایک سے میدان میں اتارا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 100 سے سابق ایم این اے رائے محمد اسلم کھرل مرحوم کے بیٹے رائے وقاص اسلم کھرل پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 سے رائے اسلم کھرل مرحوم کے داماد رائے شاہجہاں امیدوار ہیں۔ این اے 97 سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے شہادت خاں بلوچ کے بیٹے محمد خان ندیم پہلی مرتبہ امیدوار بنے ہیں۔ اس سے قبل ان کی بہن راحیلہ شہادت وفاقی وزیر رہ چکی ہیں۔ اسی حلقے سے سابق وفاقی وزیر تعلیم ناصر خاں بلوچ کے بیٹے سعد اللہ بلوچ پی ٹی آئی کے نامزدگی پر پہلی مرتبہ اسمبلی پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 103سے سابق ایم پی اے شاہد خلیل نور کے بیٹے نور شاہد امیدوار ہیں۔ این اے 99 سے سابق ایم این اے میاں فاروق نے اس مرتبہ اپنے بیٹے قاسم فاروق کو امیدوار بنایا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 سے سابق وفاقی وزیر داخلہ میاں زاہد سرفراز کے بیٹے محمد علی سرفراز پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 112 سے سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی چوہدری عمردراز کے بیٹے اسد محمود پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار ہیں۔ پی پی 118 سے سابق ایم پی اے محمد نواز ملک نے اپنے بھائی رزاق ملک کو میدان میں اتارا ہے۔ سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے اپنی اگلی نسل کو انتخابی میدان میں لانے میں کامیاب تو نہیں ہوئے تاہم خود کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ لینے میں ناکام رہنے پر انہوں نے اپنے والد اشرف چوہدری کو پہلی مرتبہ انتخابی دنگل میں دھکیلا ہے اور انہیں صوبائی حلقے پی پی 100 سے ن لیگ کا امیدوار بنوا دیا۔ 8 فروری کو دیکھتے ہیں کہ اپنے رشتہ داروں کو میدان میں اتارنے والے سیاسی رہنما کس حد تک کامیابی سمیٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ہماری جدوجہد کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف دینے پر مجبور ہوئی، حافظ نعیم
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
-
حنا جاوید قتل کیس میں اہلخانہ کا شواہد میں ٹیمپرنگ اور تفتیش پر عدم اعتماد
-
چالان پر طیش میں آکر شہری نے موٹرسائیکل سڑک پر پٹخ دی
-
دادو میں ڈی ایس پی کی پولیس موبائل کو حادثہ،7پولیس اہلکارزخمی،نجی باورچی جاں بحق، اسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کا انکشاف
-
نادرا نے پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت متعارف کرادی
-
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، ماہرین کا حکومت سے لیوی میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ
-
ریڈیو پاکستان کیس،پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
-
گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی: عظمیٰ بخاری
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
-
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے شہریوں اور عوامی نمائندوں کی ملاقاتیں
-
میجرعزیز بھٹی شہید کا جذبہ حب الوطنی، عزم اور بہادری پوری قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.