میاں محمد نواز شریف 24 جنوری کو ننکانہ صاحب میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے،ڈاکٹرشذرامنصب خان

منگل 23 جنوری 2024 23:04

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کی رہنماڈاکٹرشذرامنصب علی خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف 24 جنوری کو ننکانہ صاحب کےہاکی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، ان کے ہمراہ دیگر مرکزی قائدین بھی خطاب کریں گے وہ حلقہ این اے 112 ننکانہ صاحب میں اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرشذرامنصب علی خان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے بے حد ممنون ہیں کہ انہوں نے ننکانہ صاحب کے ورکرز کی خواہش پر یہاں آمد کا فیصلہ کیا۔