جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم صفدر خان نے اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی

بدھ 24 جنوری 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2024ء) جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم صفدر خان عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سینئر نائب صدر و نامزد امیدوار این اے 22، پی کے 58 امیرحیدرخان ہوتی، نامزد امیدوار پی کے 59 ہارون خان (ضلعی جنرل سیکرٹری) اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔