) توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں معروف صحافی حافظ طاہر خلیل نے سلطانی گواہ بننے سے انکار کر دیا

جمعرات 25 جنوری 2024 00:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2024ء) توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں معروف صحافی حافظ طاہر خلیل نے سلطانی گواہ بننے سے انکار کر دیا ۔انکا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کے خلاف کسی صورت بھی گواہ نہیں بن سکتا ہوں اور نہ ہی کسی کے مقاصد کامیاب کرنے کی سازش کا حصہ بنوں گا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی دارلحکومت کے معروف صحافی حافظ طا ہر خلیل نے کہا ہے کہ میرے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو باتیں چلائی جارہی ہیں اس میں حقیقت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے میرے شائع شدہ ایک کالم کے حوالے سے نوٹس موصول ہوا جس میں کالم کے حقائق کے بارے میں پوچھا گیاتھا انہوں نے کہاکہ جو کالم لکھا ہے اس پر قائم ہوں تاہم کسی بھی سیاستدان کے خلاف سلطانی گواہ کسی صورت بھی نہیں بنوں گا انہوں نے کہاکہ اس سے قبل 1970کی دہائی میںمجھے ممتاز بھٹو کے خلاف بھی سلطانی گواہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر میں نے اپنی نوکری کو دائو پر لگا یا مگر کسی سازش کا حصہ نہیں بنا انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مجھے کیس میں گواہ بنانے سے انکار کرتا ہوں اور کسی صورت بھی پی ٹی آئی بانی چیرمین کے خلاف گواہی نہیں دونگا۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان۔