بلاو ل بھٹو ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے، ملک میں خوشحالی آئے گی اب عوام کسی دھوکے میں نہیں آئے گی،پیپلزپارٹی رہنماء

جمعرات 25 جنوری 2024 20:15

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2024ء) بلاو ل بھٹو ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے ملک میں خوشحالی آئے گی اب عوام کسی دھوکے میں نہیں آئے گی ووٹ کے حقدار پیپلز پارٹی ہے باپ اور نون لیگ دھوکہ دینے والی پارٹی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محلہ سلیم کالونی میں سیاسی سماجی رہنما غلام حسین خان جمالی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 255 کے امیدوار میر چنگیز خان جمالی اور حلقہ پی بی 17 اوستا محمد سے نامزد امیدوار سردار ذادہ فیصل خان جمالی کے اعزاز میں کارنر میٹنگ منعقد کی اس موقع پر کارنر میٹنگ سے 255 کے امیدوار میر چنگیز خان جمالی میر ضرار خان جمالی میر مرتضی خان جمالی غلام حسین جمالی پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سید یار محمد ڈویژنل جنرل سیکریٹری نیاز عمرانی سینئر رہنما کامریڈ لیاقت علی عمرانی پیپلز یوتھ کے جنرل سیکریٹرہ شان ثاقب ابڑو سابق ضلعی صدر و وزیر علی عمرانی سٹی صدر عبدالغفار ایری صدورا خان سومرو علی مردان جمالی میڈم انجمن فقیر بخش جمالی لیاقت علی جمالی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور ملک کو عوام کو بچائیں گے باپ پارٹی اور نون لیگ دھوکہ باز پارٹی ہے عوام کو ننگہ بھوکہ کر دیا سیلاب میں سابق وزیر اعظم نے گھر بنانے کا جھوٹہ واعدہ کیا اب کہاں گئے وہ واعدے عوام جاگ اٹھی ہے اب کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے ووٹ پیپلز پارٹی کو دیں گے گائے اور شیر بھاگ گئے اب ان کو نشانا بنانا ہے اب جیئے بھٹو کہنا ہوگا عوام میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے لیے بڑا جوش و جذبہ تھا کارنر میٹنگ میں اہلیان سلیم کالونی نے بڑی تعداد میں شرکت کی جیئے بھٹو ۔

(جاری ہے)

جیئے جمالی۔جیئے عوام کے نعروں سے گونجھ اٹھا۔