سندھ کی عوام15برسوں سے زرداری لیگ کی کرپٹ مافیا کے بوجھ تلے بے حال کرکے زندگی اجیرن بنادی ہے ،سردار عبدالرحیم

جمعہ 26 جنوری 2024 09:00

ث*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای) نے این اے 229 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قادر بخش کلمتی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے پی ایس 85 پر جی ڈی اے کے امیدوار عبدالقادر شر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر حفیظ اللہ سرھندی کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کردیا ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ ھاؤس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 229 وفد قادر بخش کلمتی ، پی ایس 85 کے امیدوار پیر حفیظ اللہ سرہندی اور دیگر نے ملاقات کی ، اس موقع پر جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے رابطے کے بعد جی ڈی اے نے حلقہ این اے 229 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قادر بخش کلمتی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا جبکہ پی ایس 85 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر حفیظ اللہ سرھندی کے حق میں جی ڈی اے کے امیدوار فقیر عبدالقادر شر ایڈووکیٹ کو دستبردار کرانے کا اعلان کیا ، اس موقع پر جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ کی عوام پندرہ سالوں سے زرداری لیگ کی کرپٹ مافیا کے بوجھ تلے بے حال کرکے زندگی اجیرن بنادی ہے ، یہ ہی وجہ ہے کہ جی ڈی اے اپنی زمیداری سمجھتی ہے کہ ایسا سیاسی ماحول بنایا جائے کہ زرداری لیگ کی راستہ روک ہوسکے اور آئیندہ سندھ حکومت جی ڈی اے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بنائے گی ، انہوں نے کہا کہ قادر بخش کلمتی اچھی شہرت کے انسان ہیں جو انتخابات میں ضرور کامیاب ہونگے ، اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پیپلزپارٹی کو سندھ کی عوام مسترد کرتے ہوئے زرداری مافیا کا احتساب سڑکوں پر کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قادر بخش کلمتی اور پیر حفیظ اللہ سرھندی نے جی ڈی اے کے قیادت اور رہنماؤں فقیر عبدالقادر شر ایڈووکیٹ میر مرتضیٰ شر ایڈووکیٹ ، اور عبدالقادر لغاری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔