کیسکو،بجلی بند رہے گی

جمعہ 26 جنوری 2024 16:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 28جنوری (اتوار) کو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے جناح روڈ،پی ٹی وی،سورج گنج بازار،اولڈسمنگلی،ملک پلانٹ،ایم ای ایس، کیسکو، عالم خان، مارکرفیکٹری، ایف سی اسپتال، مالک، کسٹم فیڈرز سے صبح10سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روزسریاب گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں جان محمدروڈ، سریاب ٹو، اولڈلیاقت بازار، سمنگلی ایکسپریس، چلتن، دلدارکاریز، نیو جان محمدفیڈرز سے صبح10سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی، اس کے علاوہ 28جنوری کو مری آبا د گر ڈسٹیشن کے گلستان فیڈرسے صبح10 تا دوپہر2بجے جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سٹیڈیم فیڈرسے دوپہر2سے شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ اوربرقی لائنوں پر ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 29جنوری (پیر)کو مر ی آباد گرڈ سٹیشن کے طوغی روڈ، گلستان روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری روڈ، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹرملک پلانٹ، عالم خا ن، مالک، نواں کلی، جی او آرکالونی، اولڈسمنگلی،شہبازٹاون، کسٹم فیڈرز سے صبح ساڑھے 10 سے شام ساڑھے 4بجے تک بجلی بندرہے گی،اس کے علاوہ سریاب گرڈ سٹیشن کے ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، کرانی، نیو اور اولڈجان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، گرڈکالونی، سریاب ون سریاب ٹو، چلتن، جڑسا، دلدارکاریز، سیٹلائٹ ٹاون، خیر بخش مری، واسا، اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی ایکسپریس اور غازی فیڈرز سے صبح9سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بندہوگی نیز29جنوری کوشیخ ماندہ گرڈ سٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، داریم، جبل نور، ادیان، تکاتو، چشمہ، گارڈن، وا سااور عمر فیڈروں سے صبح10 تا شام 4بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے بولان، انڈسٹریل سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، کیو ای ایس، اولڈپشتون آباد، شاہین سٹیل، عاصم آباد، ایسٹرن بائی پاس، نیو پشتون آباد، نیو اور اولڈمیاں غنڈی،راڈار،شموزئی اورایف جی ایس فیڈرز سے دن 11سے شام سا ڑھے5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

دریں اثنا نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220 کے وہ لورالائی گرڈسٹیشن پر 29 جنوری کوصبح10 سے دوپہر2بجے تک ضروری مرمت کاکام کیاجائے گا جس کے باعث تقریباً20میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے ز ریعے پوراکیاجائے گا۔ کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔