سابق صوبائی وزیرعاطف خان کی الیکشن مہم کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت

جمعہ 26 جنوری 2024 22:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) پشاورہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی الیکشن مہم کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی درخواست سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی وکیل درخواست گزارنے سماعت کے دوران کہا کہ درخواستگزار الیکشن میں این اے 22 مردان سے امیدوار ہیں، الیکشن قریب ہے،درخواست گزار کو مہم کی اجازت نہیں دی جارہی۔

جس پر ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ درخواست گزار مفرور ہے ابھی تک سرنڈر نہیں کیا، جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ درخواست گزار سرنڈ کیو نہیں کرتے، وکیل درخواست گزارشاہ فیصل ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے امیدوار عدالت جاتے ہیں تو ان کو راستے میں گرفتار کرتے ہیں،زرتاج گل کا کیس سب کے سامنے ہیں،آفتاب عالم کو ہائیکورٹ گیٹ سے اٹھایا گیا۔

(جاری ہے)

جس پر جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ عدالت نے ریلیف دیا،آفتاب عالم کو عدالت کے حکم پولیس نے پیش کیا اور رہا کیا، درخواست گزار عدالت میں سرنڈز کریں ہم آرڈر دینگے آپ کو گرفتار نہیں کیا جائیگا،آپ الیکشن لڑ رہے ہیں تو پھر ہمت کریں،پہلے سرنڈ کریں،یہ سرنڈ کریں تو قانون کے مطابق ان کا جتنا حق بنتا ہے عدالت ان کو پروٹیکشن دیگی، یہاں پر پنجاب سے لوگ آتے ہیں ہم نے ان کو بھی ضمانتیں دی ہے، آپ ہی کے پارٹی کے دیگر لوگ آئے ان کو بھی ہم نے ضمانتیں دی ہیں،پنجاب میں خواتین نے سرنڈر کیا ہے، جیل میں ہیں اور الیکشن میں بھی حصہ لے رہی ہیں، عدالت کے حکم پر آج بھی دو افسران عدالت کے سامنے موجود ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم سرنڈر کریں گے، عدالت میں درخواست بھی دائر کریں گے،ایڈووکیٹ جنرل عامر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ یہ ابھی تک مفرورہے ،عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے،جن مقدمات میں یہ نامزد ہیں، اس میں پروسیڈنگ کا آغاز ہوچکا ہے، عدالتی حکم پر ہم نے مقدمات کی تفصیل فراہم کی اس کے باوجود یہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت ہمیں مہم کی اجازت دیں، الیکشن قریب ہے،عدالت نے کہا کہ ہم اس میں آرڈر کریں گے،