مسئلہ بائیکاٹ سے نہیں ووٹ کے درست استعمال سے حل ہوگا، مظہرجعفر

ہفتہ 27 جنوری 2024 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2024ء) این اے 234 اور پی ایس 94 سے برابری پارٹی کے امیدوار مظہر جعفر نے کہا ہے کہ عام لوگ تمام سیاسی پارٹیوں سے مایوس ہوچکے ہیں، جس کا واضح ثبوت الیکشن میں عوام کی عدم دلچسپی ہے، لوگ مایوس ہو کر گھروں میں بیٹھ رہے ہیں، جو کہ مسائل کا حل نہیں ہے، بلکہ مسائل کو مزید بڑھکانے کا سبب بنے گا، مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر جعفر نے کہا کہ عام لوگ جب تک اپنے ووٹ کا درست استعمال نہیں کریں گے، تب تک اسی طرح محرومیوں اور ظلم و ستم اور اشرافیہ کے جبر کا شکار رہیں گے، اس وقت لوگ بھوک سے خودکشیاں کر رہے ہیں، بیروزگاری اپنی انتہائ پر پہنچ چکی ہے، ہر طرف لاقانونیت کا دور دورہ ہے، لیکن امیر سیاستدانوں کو کوئی فکر نہیں ہے، امیر حکمرانوں کی بے حسی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ وہ اب عوامی مسائل کے حل کیلیے زبانی کلامی دعوے بھی نہیں کر رہے، اس وقت ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے عوام الیکشن سے مائنس ہوچکے ہیں اور سیاسی جماعتوں کو عوام کے مسائل کا کوئی ادراک نہیں ہے، انھوں نے مزید کہا کہ اگر عوام امیر حکمرانوں اور اشرافیہ سے انتقام لینا چاہتے ہیں تو ان کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہوگا، عوام کو اپنے اندر سے قیادت کھڑی کرنا ہوگی، امیر سیاستدانوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنے جیسے عام لوگوں کا اتحاد بنانا ہوگا، جب تک عوام اپنے جیسے لوگوں کو اپنے اتحاد سے قوت نہیں بنائیں گے اور ان کو ایوانوں میں نہیں بھیجیں گے، تب تک اسی طرح ذلیل و خوار ہوتے رہیں گے، انھوں نے کہا کہ برابری پارٹی نے پاکستان بھر میں غریب، محنت کش اور مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں کو ٹکٹ دیے ہیں، عوام کو چاہیے کہ برابری پارٹی کے امیدواروں کو بھرپور سپورٹ کریں اور الیکشن کے دن انتخابی نشان قلم پر ٹھپہ لگا کر امیر حکمرانوں اور اشرافیہ سے اپنی محرومیوں کا انتقام لیں۔

(جاری ہے)

# *** 27-01-24/--282 #h# پاکستان میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے قوانین کی بدترین پامالی ہو رہی ہے،ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ں*75 سال سے اقتدار پر مسلط اشرافیہ و سرمایہ دار طبقے نے مزدور کا استحصال کر رکھا ہے ،ْ8 فروری کو اب ایک مرتبہ پھر مزدور دشمن پالیسیاں بنانے سابق حکمران اقتدار پر مسلط ہونا چاہتے ہیں (چیئرمین ریلوے پریم یونین، نائب صدر نیشنل لبیر فیڈریشن پاکستان و امیدوار پی پی 147 کا حلف برداری تقریب سے خطاب #/h# لاہور (آن لائن) چیئرمین ریلوے پریم یونین، نائب صدر نیشنل لبیر فیڈریشن پاکستان و امیدوار پی پی 147 ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے قوانین کی بدترین پامالی ہو رہی ہے۔

75 سال سے اقتدار پر مسلط اشرافیہ و سرمایہ دار طبقے نے مزدور کا استحصال کر رکھا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر مزدور دشمن پالیسیاں بنانے کے لیے اقتدار پر مسلط ہونا چاہتے ہیں، اب ہمیں اپنے ووٹ سے انکا احتساب کر کے انکا راستہ روکنا ہوگا۔ مزدور طبقے کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے این ایل ایف کا پلیٹ فارم ہمہ وقت حاضر خدمت ہے۔

حال ہی میں این ایل ایف کو پاکستان کی سب سے بڑی اور نمائندہ فیڈریشن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے۔نو منتخب عہدیداران سید عبدالرشید شگری، حسیب الرحمن نے کہا کہ ہم نئے عزم کے ساتھ تنظیم نو کررہے ہیں اور مزدور وں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے موثر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا اور ادارہ جاتی افسر شاہی وملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف تمام فیڈریشنز، ایسوسی ایشنز کے باہمی تعاون سے اہل اقتدار کے ہتھکنڈوں کا تدارک کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام اہور کی نومنتخب تنظیم کی حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد مرکزی دفتر لاہور میں ہوا۔ تقریب میں مرکزی صدر پاکستان ریلوے پریم یونین و سینئر نائب صدر این ایل ایف و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری ایڈوکیٹ نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں نومنتخب عہدے داران کو مندرجہ ذیل ذمہ داریاں تفویض کی گی۔سید عبدالعزیز شگری ،صدر این ایل ایف لاہورچئیرمین ایل ڈی اے سی بی اے، حافظ تنزیل الرحمن جنرل سیکرٹری محکمہ سوئی گیس ، سرفراز احمد،سینئر نائب صدرپی سی ہوٹل، محمد عثمان جٹ،نائب صدرپنجاب یونیورسٹی، توقیر گجر، نائب صدر نیسپاک، محمد ظہیر سواتی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ریلوے ورکشاپ، اشفاق علی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مدردوقف پاکستان، خرم شہزاد، رابطہ سیکرٹری کار ڈیلر ایسوسی ایشن، کاشف سفیر اعوان، سیکرٹری انفارمیش و سوشل میڈیا ایل ڈی اے سی بی اے یونین، خالد سعید،کوآرڈینیٹرپھل و سبزی منڈی یونین، محمد بشیر، ایگزیکٹو ممبرفونکس آرمز یونین، سہیل احمد، ایگزیکٹو ممبرپیٹاک یونین، حافظ محمد عمر، ایگزیکٹو ممبرپاکستان پوسٹ نے شرکت کی۔