ہم پی ٹی آئی کے لوگ پر امن ہیں اورپر امن رہیں گے،سدرہ فیصل اور رانا الماس لیاقت

اتوار 28 جنوری 2024 11:30

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواران حلقہ این اے 134 محترمہ سدرہ فیصل ،پی پی 183سے رانا الماس لیاقت نے پتوکی میں نجی ہوٹل پرپریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں ہم پی ٹی آئی کے لوگ پر امن ہیں اورپر امن رہیں گے جنرل الیکشن شفاف ہوئے تو پی ٹی آئی ہی جیتی گی پی ٹی آئی ایک سیاسی محب وطن جماعت ہے مزید کہاکہ میڈیا اور وکلاء برادری کو اپنے ساتھ لیکر چلیں گے پتوکی کوضلع اور پھولنگر کو تحصیل کا درجہ دلوائیں گے حبیب آباد،جمبر، سرائے مغل، خوبصورت شہروں میں شامل ہوں گے اور میگہ روڈ سمیت دیگر سڑکیں بنوائیں گے اور بہترین ہسپتالوں کیساتھ ساتھ ادویات کی مفت فراہمی اولین ترجیح ہوگی پتوکی میں یونیورسٹی جیسے منصوبے بھی لائیں گیمقامی دوسیاسی خاندانوں نے اقتدارمیں رہ کر تحصیل پتوکی کی عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا ہی سلوک کیا پھولوں کے شہر پتوکی میں مقامی سیاست دان خوشحالی نہ لاسکے اور نہ ہی پھولوں کے شہر پتوکی کی بہتری کیلئے کوئی پلان سامنے نہ لاسکے پتوکی شہر میں سیوریج کا نظام بہت خراب ہے اور دوسری طرف سفائی ستھرائی کا نظام بھی درہم برہم ہے جگہ جگہ کوڑاکرکٹ پڑا ہوا دکھائی دیتا ہے پتوکی کہنہ روڈ،چونیاں روڈ ،ہلہ روڈ اور دیگر علاقے شامل ہیں آج تک مقامی سیاستدانوں نے پتوکی شہر کی عوام کیساتھ کھلواڑ کیا دونوں خاندانوں نے ہمیشہ تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ دیا اب وقت آگیا ہے دونوں سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کامیں حلقہ کی عوام سے پرزور اپیل ہے کہ8فروری کے دن انتخابی نشان توااورپیالہ پر مہر لگاکر ہمیںکامیاب کروائیں سدرہ فیصل نے مزید کہا کہ میں اس حلقہ کی بیٹی ہوں انشاء اللہ تعالیٰ منتخب ہوکر حلقہ عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروں گی مزید کہا کہ پتوکی تحصیل میں تمام دفاتر لائوں گی دفاتروں کا تحصیل پتوکی میں ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے لیسکو ایکسین کا دفتر پھولنگر میں ہے جسکو تحصیل میں ہونا چاہئے تھا سوئی گیس کا سب ڈویژنل دفتر پتوکی لائوں گی محکمہ انہار کا سب ڈویژنل دفتر بھی پتوکی لائوں گی ہلہ ،سرائے مغل ،پھولنگر ،حبیب آباد،جمبر میں جہاں بھی دفاتروں کی کمی ہے اسکو بھی پورا کیا جائے گاکسانوں کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کروں گی تحصیل پتوکی کے نوجوان لڑکے ولڑکیا ں ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھاکر نوکریوں کے حصول کیلئے جگہ جگہ دھکے کھارہے ہیںچاہتی ہوں کہ میری تحصیل پتوکی کے نوجوان لڑکے لڑکیاں گورنمنٹ اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز ہوں اور پتوکی کا نام روشن کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام پریس کلبز کے نمائندے موجود تھے۔