این اے 33 نوشہرہ پرویزخٹک کو سرپرائز دینے کیلئے تیاری مکمل ہے،،اختیارولی

اتوار 28 جنوری 2024 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیارولی نے کہا ہے کہ این اے 33 نوشہرہ پرویزخٹک کو سرپرائز دینے کیلئے تیاری مکمل ہے،پرویز خٹک کے درجنوں قریبی ساتھی انکو چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیارولی نے کہا کہ اضاخیل سے پرویز گروپ کے موجودہ اور سابقہ ناظمین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ناظم جان علی، ناظم گل نواب، ناظم اکبر علی، سابقہ ناظم نعیم الحق اور ذولفقار نے بھی پرویزخٹک گروپ چھوڑکر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکی۔امانگڑھ سے خالد خان، نوشہرہ کینٹ سے ایاز پراچہ، سوریا خیل سے سابق ناظم حاجی قاسم بھی مسلم لیگ ن کے قافلے میں شامل ہوئے ہیں، پرویزخٹک کا باب بند ہو چکا ہے، وہ مقابلے سے آوٹ ہو چکے ہیں۔پرویز خٹک اور پی ٹی آئی سے بہت بڑے گروپ کل مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کرینگے۔۔