لوگ ظلم کے نظام سے تنگ آچکے ہیںانکو امید و حوصلہ ہی نہیں مسائل سے نجات بھی جماعت اسلامی ہی دلا سکتی ہے، اسد اللہ بھٹو

سلامی نظام کی جدوجہد میں جماعت اسلامی ہی ایک توانا اورموئثر آواز ہے جو ووٹ کی طاقت سے ہی تبدیلی لا سکتا ہے،مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی

اتوار 28 جنوری 2024 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹونے کہا ہے کہ لوگ ظلم کے نظام سے تنگ آچکے ہیںانکو امید و حوصلہ ہی نہیں مسائل سے نجات بھی جماعت اسلامی ہی دلا سکتی ہے،ا سلامی نظام کی جدوجہد میں جماعت اسلامی ہی ایک توانا اورموئثر آواز ہے جو کہ ووٹ کی طاقت سے ہی تبدیلی لا سکتا ہے،خاندانی جماعتوں کی سیاست ہم نے دیکھی ہے اور نظام وقیادت کی تبدیلی کو بھی دینی کام سمجھیںمجماعت اسلامی کا شاندار ماضی ہے جس میں پروفیسر غفوراحمد ،مولاناجان محمد عباسی سے لیکر نصر اللہ شجیع اور نعمت اللہ خان تک کئی روشن مثالیں ہیں،اس لیے عوام 8فروری کوعدلوانصاف کے نشان رکھنے والے امیدواروں کوکامیاب بنائیں۔

ان خیالات کاظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے الیکشن سیل کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 235 ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ جمہوریت کامطلب لوگوں کی مرضی کا نظام عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ہونا چاہیے۔بدقسمتی سے موجودہ فرسودہ نظام میں انتخابات کو کھیل تماشہ اورپیسے کے ذریعے اچھے وقابل لوگ رہ جاتے ہیں اورکرپٹ ونااہل چوراقتدارمیں پہنچ جاتے ہیں۔

8فروری نظام وقیادت کوبدلنے کا بھترین موقعہ ہے۔ہماری تمام سرگرمیوں کا مقصدصرف اللہ کوراضی کرنا ہے۔ صوبائی امیرمحمد حسین محنتی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیدواران پاکستان سے وفادار اور دیانت و امانت کی مثال ہیں،ملک میں انتخابات کا ماحول زور و شور کے ساتھ بن چکا ہے،جماعت اسلامی سندھ بھر میں قومی و صوبائی نشستوں پر حصہ ہے رہی ہے۔

ملک میں اچھا منصفانہ انتخابی معرکہ ہونا چاہیے 105 صوبائی اور 50 قومی اسمبلی میں امیدواران حصہ لے رہے ہیں جس میں 11خواتین بھی شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کے پیش کردہ امیدواران میں اعلی تعلیم یافتہ، ماہرین ہیں جن میں علماء، ڈاکٹر ، انجینیئر، اساتذہ، تاجر، نوجوان شامل ہیں جو ملک میں عدل کے نظام کی جدوجہد کریں گے۔سندھ بھر میں جلسے،ریلیاں ،ملاقاتیں اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی جنرل سیکرٹری وصوبائی الیکشن سیل کے انچارج محمد مسلم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لیکشن سیل صوبے بھر میں اضلاع سے رابطہ کے ساتھ میڈیا اور الیکشن کمیشن سے کو آرڈینیشن کریگا۔الیکشن سیل میں سندھ بھر کے الیکشن نتائج کو یکجا کیاجائیگا اور سوشل میڈیا و الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعہ ابلاغ کیا جائیگا۔