Live Updates

عدالت کی بشری بی بی اور سابق شوہر خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈکی درخواست خارج

پیر 29 جنوری 2024 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق شوہر خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے دائر اپیل درخواست گزار وکیل کی عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی۔

(جاری ہے)

لاہور کے مقامی شہری آفاق احمد ایڈووکیٹ نے اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ سنگل بنچ نے طلاق کے ریکارڈ کے لیے دائر درخواست کو سنے بغیر خارج کر دیا، بنچ نے میرٹ کی بنیاد پر درخواست پر سماعت نہیں کی۔

عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور طلاق کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق شوہر خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت کی تھی ۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات