خیبر پختونخوا میں عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری، تین امیدواروں کو جرمانے

پیر 29 جنوری 2024 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2024ء) خیبر پختونخوا میں عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری ہیں۔ پی کے 102 بنوںسے آزاد امیدوار فرزند علی کو نوٹس جاری جبکہ این اے 28 باجوڑ سے آزاد امیدوار گل ظفر خان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔خیبر پختونخوا میں عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کے مطابق پی کے 102 بنوںسے آزاد امیدوار فرزند علی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ فرزند علی کو یکم فروری کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا گیا ۔این اے 28 باجوڑ سے آزاد امیدوار گل ظفر خان کے وکیل پیش ہوئے ۔اٴْن کے وکیل کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے ۔ گل ظفر کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔ اسی طرح چیئر مین تحصیل کونسل چارسدہ کو بھی نوٹس جاری کرکے وضاحت 29 جنوری تک طلب کیا گیا جبکہ میئر سٹی کونسل شاہدعلی خان کو بھی نوٹس جاری ، 30 جنوری کو وضاحت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔