ہماری پارٹی واحد جماعت ہے جو بلوچ ننگ و ناموس کی حفاظت کررہی ہے،سردار اختر مینگل
پیر 29 جنوری 2024 23:41
(جاری ہے)
اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے این اے 260 کے نامزد امیدوار حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی ، حلقہ پی بی 34 کے نامزد امیدوار بابو میر محمد رحیم مینگل ،ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل ، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی ، ضلعی سینئر نائب صدر میر صادق علی جمالدینی ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری میر صاحب خان مینگل ، صبیہ بلوچ ، باگڑی بلوچ ، بی ایس او کے چیئرمین صمند بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ عوام کی جم غفیر نے ثابت کر دیا کہ نوشکی کا سیٹ بی این پی کے نام ہوگا بی این پی کے امیدوار 8 فروری کا انتظار نہ کریں ابھی سے جیت کی تیاری شروع کریں بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی واحد جماعت ہے جو لاپتہ افراد اور بلوچ ناموس کی حفاظت کررہی ہیں۔راستہ روکنے کیلئے ریاست بھر پور کوشش کررہی ہے اور ڈیتھ اسکواڈ کے لوگوں کو سپورٹ کررہی ہیں۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے بلوچ قوم کے دل بھٹو کے ظلم و ستم سے آج بھی زخمی ہے ، بھٹو کی شہید میر لونگ خان پر کئے گئے مظالم نوشکی کے عوام کبھی نہیں بھول سکتے بھٹو کو زندہ دیکھنا ہے تو لاڑکانہ جا کر دیکھیں۔ زرداری نے سندھ کو تباہ کیا اب بلوچستان کی باری ہے بی این پی کے ورکر زرداری کے زر کو اپنے ضمیر سے شکست دینگے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کے 4 ارکان نے قومی اسمبلی میں پورے بلوچستان کیلئے آواز بلند کی پارٹی ہی بلوچ قوم اور بلوچستان کی قوم پرست پارٹی ہے ۔ سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے واحد قومی لیڈر ہے جو بلوچوں کی حقوق کے لئے جہدوجہد کررہے ہیں۔دیگر مقررین نے کہا کہ جلسہ نے ثابت کردیا کہ نوشکی بی این پی گڑھ تھا اور رہیگا۔ بی این پی نے بلوچستان کے ساحل وسائل کی دفاع اور محکوم اقوام کی ہمیشہ نمائندگی کی ہے ۔بلوچ خواتین بھی قومی تحریک میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور خواتین بلوچ قومی تحریک میں صف اول کے کردار ادا کررہی ہے ۔ ہمارے بلوچ مائیں اور بہنیں سرزمین بلوچستان کے لیے بہت سے قربانیاں دی ہیں ۔ سردار اختر جان مینگل کے قیادت میں بلوچستان کے مسائل اجاگر ہورہے ہیں ۔ نے کہاکہ بلوچ طلبا بلوچ قومی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں۔ بلوچ نوجوان علم اور قلم کے طاقت سے بلوچ قوم کو علمی اور شعوری حوالے سے جدوجہد جاری رکھیں ۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.