اٹک، 1017 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کو اے کیٹیگری میں انتہائی حساس قرار دیا گیا

پیر 29 جنوری 2024 19:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) اٹک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مشاورت سے 8 فروری کے لیے ضلع اٹک میں قائم کیے جانے والے 1017 میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی کر دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان 1017 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کو اے کیٹیگری میں انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 47 کو حساس قرار دے کر کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے جبکہ 946 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولنگ کے عمل کو مانیٹر کرنے کے لیے پہلے ہی ایک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے اور پولنگ سٹیشنوں تک پولنگ میٹریل کی ترسیل کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال جیسے دیگر امور پر نظر رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ووٹرز لسٹ اور پولنگ پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت 1349040 ووٹرز کی سہولت کے لیے 1015 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 اٹک ون میں 334246 مرد اور 306443 خواتین ووٹرز ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 اٹک ٹو میں 363116 مرد اور 345035 خواتین ووٹرز ہیں۔\378