پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پنجاب کے آزاد امیدوار کو 10فروری تک راہداری ضمانت دیدی

پیر 29 جنوری 2024 21:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2024ء) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پنجاب کے آزاد امیدوار کو 10فروری تک راہداری ضمانت دے دی۔پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ نے پی ٹی آئی پنجاب کے صوبائی حلقہ سے آزاد امیدوار کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ چوہدری محمد علی پنچاب کے صوبائی حلقہ پی پی 66سے پی ٹی آئی کا آزاد امیدوار ہے، درخواست گزار مختلف 3مقدمات میں نامزد ہے اور عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا راہداری ضمانت دی جائے۔عدالت نے درخواستیں منظور کرکے درخواست گزار کو راہداری ضمانت دے دی۔