عوام 8فروری کو کتاب پر مہر لگائیں گے، راؤ عبدالقیوم

منگل 30 جنوری 2024 14:46

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) عوام 8فروری کو کتاب پر مہر لگا کر پنجاب کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 82 سے جمعیت علماء اسلام کے امیداور برائے قومی اسمبلی راؤ عبدالقیوم نے مختلف چکوک میں انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت سرگودھا سمیت ملک بھر میں حقیقی نمائندگی کی ضرورت ہے اور حقیقی نمائندگی جمعیت علماء اسلام کے نمائندے ہی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعت نے ملک کے لئے کچھ نہیں کیا جمعیت علمائے اسلام حقیقی معنوں میں تبدیلی لائے گی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک بھر میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔