جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے ملتان کو انڈسٹریل زون بنائیں گے, جاوید اختر انصاری

منگل 30 جنوری 2024 17:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے این اے 150 سے امیدوار حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے ملتان کو انڈسٹریل زون بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محلہ شاہ خرم میں انتخابی مہم سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو شیر کے نشان پر ٹھپہ لگائیں تاکہ کامیاب ہو کر علاقہ کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔جاوید اختر انصاری نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں خوشحالی تھی جو پوری قوم کے سامنے ہے ۔ عوام کو چاہیے کہ وہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں ۔