سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار ملک عمرفاروق کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

منگل 30 جنوری 2024 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2024ء) سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 99 اور پی پی 107 فیصل آباد سے انتخابی عذرداری کا کیس پی ٹی آئی امیدوار ملک عمر فاروق کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔منگل کوجسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،اس دواران سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

ملک عمر فاروق نے این اے 99 اور پی پی 107 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔۔

(جاری ہے)

ملک عمر فاروق نے این اے 99 اور پی پی 107 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات ابتدائی طور پر دستخط میں فرق پر مسترد کئے گئے، ایپلٹ ٹریبونل نے نظرثانی پراعتراض مسترد کرکے انہیں الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دیدیا تھا۔ن لیگ کے رہنما خالد پرویز گل نے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی تھی، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے باعث کاغذات مسترد کئے گئے۔پی ٹی ا?ئی کے رہنما ملک عمر فاروق نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کیاتھا۔