حضرو، الیکشن میں کامیابی کے بعد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ملک امین اسلم

منگل 30 جنوری 2024 20:00

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) امیدوار برائے این اے 49 ملک امین اسلم اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی ون چنگیز خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے، غور غشتی میں پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا ،نکاس آب اور کالج کی منظوری کروائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غور غشتی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہ علاقے کے عوام کے جو بھی مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ، الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کی بھرپور خدمت کریں گے ، عوام کو پہلے مایوس کیا نہ ہی آئندہ کریں گے ۔