عوام 8 فروری کو ملک کی قسمت سے کھیلنے والوں کا عوام کڑا احتساب کریں گے،چوھدری ریاض الحق

بدھ 31 جنوری 2024 17:23

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) حلقہ این اے 136 (ن) لیگ کے ٹکٹ ہولڈر چوھدری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کو ملک کی قسمت سے کھیلنے والوں کا عوام کڑا احتساب کریں گے اور ملک و قوم کی خدمت کرنے والے محب وطن لیڈر میاں نواز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔شیر کا نشان مضبوط خوشحال پاکستان کی علامت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک کرنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

چوھدری ریاض جج نے کہا کہ ملک و قوم کو قرضوں کے تلے دبانے۔سائفر لہرانے والوں کے خلاف ایک فیصلہ قانونی عدالت نے دیا ہے ایک فیصلہ 8 فروری کو عوامی عدالت دے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک جماعت اپنا روپ بدل کر مختلف انتخابی نشانوں پر انتخابی میدان میں نوجوانوں کو ایک بار پھر گمراہ کر رہی ہے نوجوانوں کو ایسے بہروپیوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرنا ہو گا۔ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جو ملک و قوم کے مفاد کے منافی کام کرنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے۔\378