تلہ گنگ والوں نے اعتماد کیا تو انہیں مایوس نہیں کرونگا، سردار غلام عباس

بدھ 31 جنوری 2024 17:23

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) تلہ گنگ پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 59 و پی پی 22 سردار غلام عباس نے کہا ہے کہ ضلع تلہ گنگ میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے ، بس پلاننگ کی ضرورت ہے اگر تلہ گنگ والوں نے اعتماد کیا اور مجھے کامیاب کرایا تو ان شاءاللہ انہیں ضلع کی صورت میں بے روزگاری کے خاتمے اور کسی بھی جائز کام کی صورت میں انہیں مایوس نہیں کرونگا ۔

(جاری ہے)

وہ ڈیرہ آرائیں پر منعقدہ ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر چودھری غلام ربانی ،چودھری عامر حسین و برادران اور علاقہ بھر سے آرائیں برادری کی ممتاز سرکردہ شخصیات سمیت دیگر معززین شہر بھی موجود تھے ۔ سردار غلام عباس نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ بڑا ظلم کیا گیا ۔ چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں ہم نے بطور ضلع ناظم جو سڑکیں 35 لاکھ روپے فی کلومیٹر کے حساب سے بنوائیں وہ صوبائی حکومت نے ڈیڑھ کروڑ روپے میں بنوائی۔ \378