لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے ،ترجمان محکمہ موسمیات

بدھ 31 جنوری 2024 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہلکی و درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے ، جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی اور وسطی پنجاب کے اکثر علاقوں میں ہلکی و درمیانی بارش ہوئی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور قصور،حافظ آ باد ،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،منڈی بہائوالدین،گجرات،نارووال، نارنگ منڈی ،سرگودھا، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ میں ہلکی اور درمیانی بارش کا ا مکان ہے ۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 09جبکہ زیادہ سے زیادہ16سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 77فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح251 فیصدرہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پولو گرائونڈ325 ،لاہور امریکن سکول 252،ڈی ایچ اے 8فیز 261 ،ڈی ایچ اے فیز 8ایوی گرین میں 298،ذکی فارمز 350 پاکستان انجینئرنگ سروسز 291،یو ایم ٹی 195،سی ایک آر پی آفس300،ریونیو ہائوسنگ سوسائٹی263اورجنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 250،ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ، دھند و سموگ میں کمی اور خشک سردی ختم ہونے سے شہر یوں نے سکھ کا سانس لیا۔