مسلم لیگ (ن) کی پہلی ترجیح مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، رانا ثنا اللہ

سازش کے تحت میاں محمد نواز شریف کی حکومت ختم کی گئی اورپھر جس شخص کو مسلط کیا گیا اس نے نفرت کو فروغ دیا، سوشل میڈیا بریگیڈ کے ذریعے اداروں پر ہرزہ سرائی کی جاتی رہی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل کے لیے نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ2فروری کو نواز شریف فیصل آباد آئیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے

بدھ 31 جنوری 2024 22:07

مسلم لیگ (ن) کی پہلی ترجیح مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، رانا ثنا اللہ
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صوبائی صد ر اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 سے نامزد امیدوار رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، ایک سازش کے تحت ،نواز شریف کی حکومت ختم کی گئی اورپھر جس شخص کو مسلط کیا گیا اس نے نفرت کو فروغ دیا، سوشل میڈیا بریگیڈ کے ذریعے اداروں پر ہرزہ سرائی کی جاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل )کے لیے نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ2فروری کو نواز شریف فیصل آباد آئیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔اپنی الیکشن مہم کے سلسلہ میں چک نمبر 113 پھلا ئی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں کہا کہ عوامی مینڈیٹ کے بعد مسلم لیگ (ن) کی پہلی ترجیح مہنگائی کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج جس سطح پر مہنگائی ہے اسے حکمت عملی سے نیچے لانا ہوگا،کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں 2017 تک مہنگائی کا نام و نشان تک نہ تھا لیکن پی ٹی آئی دور حکومت میں آئی ایم ایف کے ساتھ ایسے معاہدے کئے گئے جس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آگیا۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک باوقار اور قابل قدر لیڈر ہیں جو ملک اور عوام کودوبارہ ترقی کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ ہم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام سے مسائل حل کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔اس موقع پر علاقہ کی کئی سرکردہ شخصیات نے ان کی بھرپور تائید و حمایت کا بھی اعلان کیا