پیپلزپارٹی کے پاس عوام پاکستان کی فلاح کیلئے عوامی منشور اور معاشی بحرانوں سے نکلنے کا عملی منصوبہ ہے ،سردار عثمان نواز باجوہ

بدھ 31 جنوری 2024 22:09

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 95 کے امیدوار سردار عثمان نواز باجوہ،پی پی 98 کے امیدوار رانا فراز انیس نے کہاکہ 8فروری کو پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی۔عوام ان دھوکا بازوں اور جماعتیں بدلنے والے شعبدہ بازوں کو ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنائیں گے تحریک انصاف کی قیادت کو ملنے والی سزا سے پیپلزپارٹی کو کوئی سروکار نہیں ہم اپنے دشمن کی غمی پر خوشی نہیں مناتے یہ ن لیگ کا وطیرہ ہے جو دشمنوں کے سوگ پر بھنگڑے ڈالتی ہے۔

یہ وقت بتائے گا منافقوں کو عبرت ناک شکست کیسے ہوتی ہے روز بروز بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے سردار عثمان نواز باجوہ اور رانا فراز انیس کو انتخابی حلقے میں فیورٹ ترین قرار دیا۔انشاء اللہ فتح تیر کی ہوگی حلقے کی عوام ان دھوکا بازوں اور جماعتیں بدلنے والے شعبدہ بازوں کو ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مقررین نے پی پی 98اور این اے 95کی مختلف عوامی انتخابی میٹنگز کے دوران ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے کیونکہ حکومت کا فیصلہ بلا جواز اور غریب دشمنی پر مبنی ہے گیس کا سردیوں اور گرمیوں کے ریونیو ٹارگٹ کو برقرار رکھنے کیلئے عوام پر بوجھ ڈالناظلم کے مترادف ہوگا۔مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پرگیس بم گرانا قابل مذمت ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔ پیپلزپارٹی کے پاس عوام پاکستان کی فلاح کیلئے عوامی منشور اور معاشی بحرانوں سے نکلنے کا عملی منصوبہ ہے جوکہ ن لیگ پی ٹی آئی سمیت کسی کے پاس نہیں مہنگائی، بے روز گاری اور غربت جیسے مسائل کے حل کے لیے 10نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔