عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندوں نے عوام کو طفل تسلیوں کے سواکچھ نہیں دیا ہے ،بیرک نواب محمد خان شاہوانی

بدھ 31 جنوری 2024 22:22

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) قبائلی رہنماء ملک جہانگیر خان شاہوانی کے رہائشگاہ پر گرینڈ حمایتی پروگرام منعقد کیا گیا ملک جہانگیر خان شاہوان کی سربراہی میں ٹکری غلام سرور شاھوانی ڈاکٹروھاب شاھوانی وحیداحمدشاھوانی حاجی محمد افضل شاھوانی حاجی بابل شاھوانی ٹکری سبما ٹکری نظر محمد شاہوانی ملک عمران شاھوانی صورت خان عبیداللہ شاھوانی میراحمد شاھوانی عبد العزیز شاھوانی حاجی علی احمد محمد قاسم شاھوانی آدم خان عبدالحکیم منوہر شاھوانی غلام فرید شیراحمد نقیب اللّٰہ شاھوانی صلاوالدین شاھوانی میاں خان حاجی تاج میرمسعوداحمد اللہ گل ملک کفیل احمد شاھوانی نے اپنے عزیز و اقارب سمیت حلقہ پی بی 37 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی این اے 261 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیاحمایتی پروگرام سے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی بی این پی کے سینئر رہنما حاجی انور مینگل بی این پی مزکزی رہنما ملک رفیق جان شاھوانی ٹکری مجیب الرحمٰن شاھوانی ٹکری عبدالصمدشاھوانی ٹکری احترام الحق شاھوانی منیرآغا بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندوں نے عوام کو صرف اور صرف طفل تسلیوں کے علاؤہ کچھ نہیں دیا ہے دشت حسنی جو گنجان آباد والے یونین کونسل ہے منتخب حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث دشت حسنی کے میکنوں تمام تر بنیادی سہولیات سے یکساں محروم ہیں مقررین نے کہا کہ دشت حسنی سمیت پورے مستونگ کے عوام کی امیدوں کے آخر کرن قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل اور چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی ہے جو اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کرتے آرہے ہیں قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل جس طرح سے بلوچ قوم کے حق و حقوق کیلئے پارلمینٹ میں آواز اٹھائے ہے بلوچ قوم اسکی یہ شجاعت و بہادری کو کبھی بھی فراموش نہیں کرینگے مقررین نے کہا کہ اقتدار ہمارے سامنیاہمیت نہیں رکھتا ہے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انشائ اللہ کامیابی حاصل کرکے ایک ٹیم ورک بناکر علاقے کی مفاد میں تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے مستونگ عوام کو کبھی تنہائ نہیں چھوڑیں گے آخر میں بھرپور حمایت کرنے پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔