Live Updates

خیبرپختونخوا کے لوگوں کے جذبات سے کھیلا گیا ، سادہ لوگوں کو کیوں دھوکا دیا گیا، نوازشریف کی پی ٹی آئی پرتنقید

جمعرات 1 فروری 2024 19:05

خیبرپختونخوا کے لوگوں کے جذبات سے کھیلا گیا ، سادہ لوگوں کو کیوں دھوکا ..
مینگورہ /سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نام لیے بغیر صوبے کی سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کے جذبات سے کھیلا گیا، سادہ لوگوں کو کیوں دھوکا دیا گیا،مجھے عوام کی حالت پر ترس آتا ہے، عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیی دھوکا دیتے شرم نہیں آئی50لاکھ گھروں میں سے کیا کسی ایک کو گھر ملا ہزاروں لوگ بیٹھے ہیں، کسی ایک کو بھی گھر ملا ، بلیٹن ٹری کا وعدہ کیوں پورا نہیں کیا گیا مجھ تو آج کہیں بلیٹن ٹری کا منظر نظر نہیں آیا،آپ نے ایسے بندے کو کیوں اجازت دی کہ اس نے ملک کو اجاڑ دیا، اب وہ بل 20 ہزار روپے کا ہوگیا جو نواز شریف کے دور میں ایک ہزار روپے کا آتا تھا،خیبرپختونخوا کے عوام اب دھوکے میں نہ آئیں، ہم اقتدار میں آئے تو عوام کی دہلیز پر تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آپ کیسے اس شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، ہاتھ کھڑا کرکے بتا کتنے لوگ ہیں یہاں جن کو 50 لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر ملا ہو، خیبرپختونخواہ کے لوگ بہت سادے لوگ ہیں، ان کو دھوکہ دیتے ہوئے شرم نہیں آئی عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے تھی لوگوں کے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا بعد میں ان کو نہ نوکری دی نہ کوئی ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پورا رستہ دیکھتے آیا ہوں مجھے تو کوئی ون بلین ٹری کی سونامی نظر نہیں آیا، اس نے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا بعد میں نہ نوکری دی نہ کوئی ریلیف دیا، آپ ایک بندے کے جال میں پھنسے ، نئے پاکستان کے چکر میں آپ نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا۔نواز شریف نے کہا کہ میں نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاتھا، پھر بھی آپ اس شخص کے پیچھے لگ گئے، اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو خیبرپختونخوا سب سے خوبصورت صوبہ ہوتا، میں نے آپ سے پوچھنا ہے آپ نے کیوں اسے موقع دیا، وہ اس صوبے سے پنجاب ایکسپورٹ ہوا ہے، آپ اس کے جال میں خود بھی پھنس گئے اور باقی ملک کو بھی پھنسادیا، اللہ سے معافی مانگیں اور اس رجوع کریں، جن کو آپ نے پہلے آزمایا ہے ان کو بار بار آزمانا ٹھیک نہیں ہے، پہلے تو آپ کو چکردیا گیا ہے 8 فروری کو مجھے نہ چکردے دینا۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ ہم نے تو حکومت نہ ہونے کے باوجود ٹنل بنائی جن کی حکومت تھی مجھے بتا انہوں نے کیا بنایا ، ٹنل ہم بنائیں اور ووٹ جائیں کسی اور کو، وعدہ کریں آئندہ ایسا نہیں کریں گے، آپ مکر وفریب کی سازش میں آگئے آئندہ اس طرح کی سازش میں نہیں آنا، اگر آپ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے توخیبرپختونخواہ کی تقدیر بدل دیں گے۔مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ سازشیں کرنے والے تاریخ کے کوڑے دان میں پڑے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو بیوی کی موت کی خبر جیل میں ملی تھی لیکن جب نواز شریف عوام کا دکھ دیکھتے ہیں تو اپنا غم بھول جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو نا اہل کرنے والے آج چھپ چھپ کر دیکھتے تو ہوں گے، بہت لوگ آئے اور سازشیں کرکے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے، نواز شریف وطن واپس آئے تو پورا پاکستان مینار پاکستان پر جمع ہوگیا تھا، آج نواز شریف جہاں جاتا ہے وہاں عوام کا ہجوم امڈ آتا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں ہونے والی سزا کا حوالہ دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو چور کہنے والا آج خود بڑا چور ثابت ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بچے لندن میں محفوظ ہیں تو کارکنوں کے بچے جیلوں میں کیوں ہیں کارکن جیل میں ہیں تو ایک عورت بنی گالہ میں کیوں ہی مجھے بھی ریسٹ ہاس میں منتقل کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جو میں نے مسترد کردی تھی، میں نے جیل میں سہولتیں نہیں مانگیں، عام قیدیوں کی طرح رہی۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے بتایا کہ میں اور نواز شریف کسی کے دکھ پر خوشی نہیں مناتے، مجھے کسی کو جیل جاتے دیکھ کر خوشی نہیں ہوتی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ میں نوجوانوں سے پوچھتی ہوں کہ انہیں پیٹرول بم چاہیے یا لیپ ٹاپ
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات