الیکشن کمیشن کا پی ایس 4 ، این اے 191 کشمورمیں اسلحہ کی نمائش کا سخت نوٹس ، رپورٹ طلب

جمعرات 1 فروری 2024 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے پی ایس 4،این اے 191 کشمورمیں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے اسلحہ کی نمائش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ میڈیا کے حلقوں اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس کے مطابق ضلع کشمور کے قصبہ میں انتخابی مہم میں لوگوں کے پاس بندوقیں اور ہوائی فائرنگ کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کی ہے تاکہ ذمہ داروں کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کارروائی کی جا سکے۔

کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔