Live Updates

میں موت کے قریب ہوں،مجھے زندگی صرف قلم دوات پر آپ کی مہر دے سکتی ہے

میں آزاد امیدواروں کی طرح بکاؤ نہیں ہوں گا، میں قائم رہوں گا،مجھے کامیاب بناو اور چکی نمبر 15 سے آزاد کرواؤ،شیخ رشید نے جذباتی پیغام جاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 3 فروری 2024 12:51

میں موت کے قریب ہوں،مجھے زندگی صرف قلم دوات پر آپ کی مہر دے سکتی ہے
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2024 ء) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خاطر میں اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں۔ مجھے چکی نمبر 15 میں رکھا ہوا ہے، خدا کے لئیے باہر نکلو اور حلقہ 56/57 پر قلم دوات کو ووٹ دو ، میری کوئی اولاد نہیں،مجھے زندگی دو اور مجھے زندگی قلم دوات پر ووٹ دینے سے ملے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں موت کے قریب ہوں،مجھے زندگی دو، مجھے زندگی صرف قلم دوات پر آپ کی مہر دے سکتی ہے۔

شیخ رشید کو کامیاب بناؤ گے تو آپ کو ایک نیا پاکستان اور نیا راولپنڈی دوں گا۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ میں آزاد امیدواروں کی طرح بکاؤ نہیں ہوں گا، میں قائم رہوں گا۔
۔دوسری جانب شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

9مئی مقدمات میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم،سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ سمیت اجمل صابربھی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

تینوں رہنماوٴں نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران واثق قیوم،صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کروایاجبکہ این اے 53 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر بھی وعدہ معاف گواہ بننے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں 9 مئی کی پلاننگ کی گئی۔

تمام وعدہ معاف گواہوں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ 9 مئی کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان جازی، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایماءپر کی گئی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کوطلب کر لیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات