پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی حمایت سے آئندہ حکومت بنائے گی، رانا ثنا اللہ

ہفتہ 3 فروری 2024 16:46

پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی حمایت سے آئندہ حکومت بنائے گی، رانا ثنا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدرو سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی حمایت سے 8 فروری کے انتخابات میں جیت کر مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رانا صبح صادق خان کے ڈیرہ چک نمبر 60 ج ب شہباز پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم سے وعدہ کرتی ہے کہ آپ ہم پر 2013 کی طرح اعتماد کریں تو ہم پاکستان کی عوام کو ان بحرانوں سے نکال دیں گے جس کا ثبوت یہ ہے کہ ہم نے 2013 میں ایسا کر کے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کویقین دلاتا ہوں کہ پچھلے الیکشن والے نامکمل وعدے اب پورے کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 8فروری کو شیر پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کریں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ والے دن آپ سب نے گھروں سے نکلنا ہے اور آپ سب نے مجھے بڑی واضح اکثریت سے کامیاب کروانا ہے۔۔