قومی اسمبلی این اے 175 سے پیپلز پارٹی کے امیدوارمہر ارشاد سیال اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 268مہر عبدالحسین ترگڑ کا انتخابی ریلی کا انعقاد

ہفتہ 3 فروری 2024 17:45

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) قومی اسمبلی این اے 175 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مہر ارشاد سیال اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 268مہر عبدالحسین ترگڑ نے میں انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے سینکڑوں جیالوں کے ہمراہ ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

دونوں امیدوار تاجروں اور دکانداروں سے ملے اور پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی استدعا کی۔قبل ازیں قنوان چوک پر قائدین کا بھرپور استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔\378