راولپنڈی کے شہریوں کیلئے بڑا تحفہ،پیر ودھائی موڑ سے کچہری چوک تک سگنل فری کوریڈور،3 انڈرپاسز، 2 پروٹیکٹڈ یوٹرن بنیں گے
اصغر مال روڈ کی تعمیر و توسیع ہو گی، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پیرودھائی موڑ سے کچہری چوک تک سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد ر کھ دیا اصغر مال روڈ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز،راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کررہے ہیں‘وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی
ہفتہ 3 فروری 2024 22:41
(جاری ہے)
وزیر اعلی محسن نقوی نے اصغر مال روڈ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا ۔
اصغر مال روڈ کی مری روڈ سے چونگی نمبر 4 تک تعمیر نو کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ اصغر مال روڈ کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا جائے۔سڑک کے اطراف آبادی کی سیورئج لائنوں کی صفائی یقینی بنایا جائے گا تاکہ آبادی کا پانی سڑک پر نہ آئے۔اصغر مال روڈ شہر کی گنجان آباد علاقے میں موجود ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لنک روڈز کی مرمت و بحالی سے شہر میں ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے۔ وزیر اعلی محسن نقوی کو دونوں منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، ڈاکٹر جمال ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری صنعت، کمشنر راولپنڈی، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی لکی مروت بم دھماکہ کی شدید مذمت
-
اسلامی بینکاری و مالیات وقت کی اہم ضرورت، کاروباری برادری کو سود سے پاک نظام اپنانا ہوگا‘ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
-
وفاقی وزیرتعلیم کا کیمبرج امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے واقعے کا نوٹس
-
سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر
-
رانا مشہود احمد خاں کا نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی ،نوجوانوں کیلئے روزگار، ہنرمندی اور کاروباری مواقع کے فروغ کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ
-
گورنرپنجاب نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026ء پر دستخط کر دئیے
-
گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ملاقات
-
بھارت کے خلاف معرکہ حق ’’بنیان المرصوص ‘‘کی عظیم فتح کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ طاہر محمود اشرفی
-
گوجرخان میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ، مرکزی ملزم گرفتار
-
کم لاگت ایل این جی، قومی خزانے کو کروڑوں ڈالر کی بچت متوقع، ملک خدا بخش
-
نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، تعلیم قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہی: گورنر سندھ
-
سندھ اسمبلی ؛ چائلڈ لیبر، گیس لوڈشیڈنگ، غیرت کے نام پر قتل پر بحث، اہم قراردادیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.