غریب عوام پارٹی کا حلقہ این اے 200 کے آزاد امیدوار آغا ایوب شاہ کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 3 فروری 2024 22:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) غریب عوام پارٹی نے حلقہ این اے 200 کے آزاد امیدوار آغا ایوب شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا اس سلسلے میں غریب عوام پارٹی ضلع سکھر کی جانب سے حلقہ این اے 200 کے آزاد امیدوار آغا ایوب شاہ کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں غرہب عوام پارٹی کے سندھ کے رہنما وقار علی سومرو، اسٹار ویلفیئر کے چیئرمین عبدالقادر سومرو، عبدالکریم ،سکندر آرائیں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی غریب عوام پارٹی اور اسٹار ویلفیئر کے رہنمائوں وقار سومرو ، عبدالقادر سومرو نے حلقہ این اے 200 کے آزاد امیدوار آغا ایوب شاہ کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی اور ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ، حلقہ این اے 200 کے آزاد امیدوار آغا ایوب شاہ نے غریب عوام پارٹی کے سندھ کے رہنما وقار علی سومرو اور عبدالقادر سومرو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ 8 فروری کا دن ابابیل کے فتح کا دن ہوگا اور سکھر کی باشعور عوام اپنے حقوق حاصلات کیلئے درست نمائندے منتخب کریگی ، تقریب سے غریب عوام پارٹی کے رہنما وقار علی سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام پارٹی سکھر کی جانب سے این اے 200 پر آزاد امیدوار آغا ایوب شاہ حمایت کرتے ہیں سکھر کی غیور عوام پیپلز پارٹی کو رد کرچکی ہیں 8 فروری کو جیت ابابیل کی ہو گی۔