پرویز خٹک نے جعلی ووٹ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے

دھاندلی کے لیے پرویز خٹک نے جدید سکیننگ مشین لی ہوئی ہے، مشینوں کا استعمال پرویز خٹک 2021 میں ضمنی انتخاب میں بھی کر چکے ہیں،لیگی امیدوارختیار ولی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 5 فروری 2024 16:18

پرویز خٹک نے جعلی ووٹ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2024 ء) پشاور کے حلقہ این اے 33 پر ن لیگ کے امیدوار اختیار ولی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھیج دیا ہے جس میں بتایا ہے کہ پرویز خٹک نے جعلی ووٹ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔خط کے متن کے مطابق دھاندلی کے لیے پرویز خٹک نے جدید سکیننگ مشین لی ہوئی ہے، مشینوں کا استعمال پرویز خٹک 2021 میں ضمنی انتخاب میں بھی کر چکے ہیں۔

نوشہرہ میں دھاندلی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، دھاندلی کو نہ روکا گیا تو الیکشن فراڈ تصور ہوگا۔اختیار ولی نے کہا آروز وصول اور استعمال شدہ بالٹ پیپرز کی تفصیل فارم 45 میں جاری کریں۔چیف سیکرٹری اور آئی جی کو دھاندلی روکنے کا ٹاسک دیا جائے۔خظ میں کہا گیا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ادھر الیکشن کمیشن کےڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کا نوٹس لے کر متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹسز جاری کئے ہیں۔

کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ چئیرمین تحصیل کونسل صوابی عطاءاللہ کو نوٹس جاری کر کے5 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا گیا۔ محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ زراعت، ضلع ٹانک کے حکام کو اہلکاران مختیارخان اور عبدالقیوم پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی۔چئیرمین تحصیل کونال سرائے نورنگ لکی مروت کو 5 فروری کو طلب کیا گیا۔این اے 41 لکی مروت عثمان سیف اللہ کو 12 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔

چئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پی کے 101 بنوں سےامیدوار پیر واجد علی شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔پی کے 102 مسلم لیگ ن سے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔پی کے 99 مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمان کو 6 فروری کو طلب کیا گیا ۔