m ملک کے سب سے بڑے الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، لاہور میں قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں انتخابات کے لئے 4 ہزار 357 پولنگ سٹیشنز اور 13 ہزار 28 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے

پیر 5 فروری 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) ملک کے سب سے بڑے الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، لاہور میں قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں انتخابات کے لئے 4 ہزار 357 پولنگ سٹیشنز اور 13 ہزار 28 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جبکہ 43 ہزار 315 پریزائیڈنگ، اسٹنٹ پریزائیڈنگ اور پولنگ افسران ڈیوٹی سرانجام دیں۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں انتخابات کے لئے 4 ہزار 357 پولنگ سٹیشنز اور 13 ہزار 28 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جبکہ 43 ہزار 315 پریزائیڈنگ، اسٹنٹ پریزائیڈنگ اور پولنگ افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

لاہور کے حلقہ این اے 117 میں 329 پولنگ سٹیشن، 983 پولنگ بوتھ، 3442 عملہ،این اے 118 میں 467 پولنگ سٹیشن، 1394 پولنگ بوتھ، 4882 عملہ، این اے 119 میں 338 پولنگ سٹیشن، 994 پولنگ بوتھ، 3486 عملہ، این 120 229 پولنگ سٹیشن، 673 پولنگ بوتھ، 2360 عملہ، این اے 121 میں 299 پولنگ سٹیشن، 866 پولنگ بوتھ، 3042 عملہ، این اے 122 میں 358 پولنگ سٹیشن، 1049 پولنگ بوتھ، 3680 عملہ، این 123 میں 222 پولنگ سٹیشن، 651 پولنگ بوتھ، 2284 عملہ، این اے 124 میں 198 پولنگ سٹیشن، 583 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جبکہ 2044 پولنگ عملہ تعینات ہو گا۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 125 میں 214 پولنگ سٹیشن، 651 پولنگ بوتھ، 2275 عملہ، این اے 126 میں 223 پولنگ سٹیشن، 655 پولنگ بوتھ، 2297 عملہ، این 127 میں 337 پولنگ سٹیشن، 1016 پولنگ بوتھ، 3554 عملہ، این اے 128 میں 433 پولنگ سٹیشن، 1320 پولنگ بوتھ، 4613 عملہ این اے 129 میں 334 پولنگ سٹیشن، 1045 پولنگ بوتھ، 3642 عملہ جبکہ این اے 130 میں 376 پولنگ بوتھ اور 1148 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے، یہاں 4011 پولنگ کا عملہ ڈیوٹی دے گا، لاہور میں سب سے زیادہ 467 پولنگ سٹیشن اور 1394 پولنگ بوتھ حلقہ این اے 118 میں بنیں گے۔