لیگی امیدواروں کی مکمل سپورٹ کر کے انہیں کامیاب کروانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے،خالد محمود اعظم آبادی

منگل 6 فروری 2024 12:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی رہنما خالد محمود اعظم آبادی نے کہا کہ ہم اپنے قائدین کی ہدایت کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو نہ صرف ووٹ دیں گے بلکہ ان کی مکمل سپورٹ کر کے انہیں کامیاب کروانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے103 سے لیگی امیدوارحاجی محمد اکرم انصاری،پی پی 117 سے امیدوارخواجہ محمد رضوان اورپی پی118سے امیدوار محمد رزاق ملک کی حمایت کے سلسلہ میں جماعتی قائدین قاری محمد اکرم عاصم، حافظ عبدالرحمن عابد، قاری امان اللہ، شیخ محمد قاسم، قاری محمد عباس،مرزا صغیر احمد، قاری محمد جمیل صدیقی، محمود الحسن، محمد ریاض،دیگرذمہ داران وعلما کرام کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اتحادی جماعت ہے اسلئے ہم سب اپنے حلقے میں حاجی محمد اکرم انصاری، خواجہ محمد رضوان اور محمد رزاق ملک کی کامیابی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔