کوئٹہ ۔۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشز کی مکمل تفصیل جاری کر دی

منگل 6 فروری 2024 22:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) صوبائی الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشز کی مکمل تفصیل جاری کر دی الیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق صوبت میں کل 5026 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ، حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 2249 انتہائی حساس 1651 ، : نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 1126 ہے :قومی اسمبلی کے حلقوں میں سب سے زیادہ پولنگ سٹیشن این اے 255 پر قائم کئے گئے ہیں این اے 255 پر پولنگ اسٹیشن کی تعداد 443 ہے ، این اے 253 میں 406، این اے 254 میں 368 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ،این اے 263میں 382، این اے 260 میں 363 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی بی 12 سب سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز کیحساب سے سرفہرست ، پی بی 12 میں 204 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں پی بی 4 میں 169 ، پی بی 3 میں 153 پولنگ اسٹیشن پی بی 51 میں 135، پی بی 43 میں 134 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ، : پی بی 7 میں 130 ، پی بی 22 میں 129 ،پی بی 21 میں 123 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ضلع وار سب سے زیادہ 810 پولنگ اسٹیشن کوئٹہ میں قائم کئے گئے ہیں ، پشین 312، خضدار 298، کیچ 255 اور صحبت پور میں 204 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔