پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 6 فروری 2024 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم صوبے کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ سوات ، کوہستان ، ایبٹ آباد اور چترال میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میںموسم بدستور خشک اور سرد ہے ۔

جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔

(جاری ہے)

سوات ، کوہستان ، ایبٹ آباد اور چترال میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔گذشتہ روز سوات ، کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش ہوئی ۔کاکول میں سب سے زیادہ بارش 10 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ۔لم جبہ اور پٹن میں 4 اور سید و شریف میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ جبکہ مالم جبہ میں 2انچ برف باری ہوئی ہے۔۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔ کالام میں پارا نقطہ انجماد سے گر گیا ، منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا ہے ۔ مالم جبہ میں منفی 2 ، چترال ،دیر اور پارا چنار میں منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔ جبکہ دروش میں درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔