
ٹیکنیکل ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیرکا اے جے کے ٹیوٹا کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
منگل 6 فروری 2024 22:42
(جاری ہے)
وزیر اعظم ہائوس کی نئی عمار ت ٹیوٹا انتظامیہ کے حوالے کرنے کا واحد مقصد فنی تعلیم کو فروغ دینا ہے، کفایت شعاری موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔
ریاستی وسائل کو عوام پر خرچ کریں گے۔ آقا دوجہاں کی امت کی ترجیح سادگی کا فروغ ہونا چاہیے، سسٹم کو مضبوط کریں گے تاکہ عوام کا اعتماد سسٹم پر قائم رہے۔ انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقی کا کائل ہوں۔عوامی مفاد میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کیے، مالی وسائل کو عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیا۔ خواہش ہے ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ ملے، نوجوان نسل کو سکل ایجوکیشن کی جانب راغب کرنے کے لیے موثراقدامات اٹھا رہے ہیں۔ خواہش اور کوشش ہے کہ نوجوان نسل آگے بڑے اور جدید تعلیم اور بلخصوص سکل ایجوکیشن کو اپنا موٹیو بنائیں۔ انھوں نے کہاکہ بچت سکیم کو فروغ دیا تاکہ عوامی اعتما د بحال رہے۔ ٹیکنالوجی وقت کی ضرورت ہے۔ تعلیم صحت کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔ عوامی سہولت کے لیے ادویات کا بجٹ دوگنا کیا۔ اخوت پروگرام سے ایک ارب کے قرضے سمیت خصوصی افراد کیلیے انڈورنمنٹ فنڈ اور اسپیشل پروٹیکشن بل پاس کیا۔ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے کہاکہ حاکمیت کا حقیقی تصور اپنی اصلاح اور جوابدہی ہے۔ عوامی محرومیوں کا احساس ہے۔عوام کی فلاح کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ نوجوان نسل آگے بڑھے اور جدید ترقی کے تقاضوں کو اپنائے۔ ہمیں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مالی مشکلات کے باوجود ٹیوٹا جیسے جدید فنی تعلیم کے اداروں کے فروغ کے لیے حکومت ہر ممکن مالی معاونت کے لیے تیارہے ۔سکل ایجوکیشن سے ہی حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ٹیوٹاکمپلیکس، نیوبرینڈ سرمنی اورٹیوٹا ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں موسٹ سئینر وزیر کرنل رئٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر صحت نثا رانصر ابدالی، وزیر تعلیم اسکولز دیوان چغتائی، وزیر ٹیوٹا عامر الطاف، وزیر اوقاف و مذہبی امور احمد رضا قادری، وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ سمیت ، سیکرٹری ٹیوٹا چوہدری محمد فرید، سیکرٹری اطلاعات و جنگلات انصریعقوب خان، و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے ٹیوٹا کمپلیکس، ٹیوٹا ویب سائٹ کا افتتاح کیا جبکہ ٹیوٹا کی جانب سے لگائے گے مقامی دستکاریوں کے سٹالز کا معائنہ بھی کیا۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.